امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،ڈول راغہ الیون نے ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی

قبائل نے پاکستان کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ٹورنامنٹ کا انعقاد کا مقصد نئی نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف کرنا ہے،عدنان بن طاہر

پیر 7 مئی 2018 21:41

امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،ڈول راغہ الیون نے ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے ..
ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ٹل کے ساتھ ملحقہ علاقہ حد میلہ پہاڑی کے دامن میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میچ میں ڈول راغہ الیون نے حد میلہ کلب کو 16رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی مہمان خصوصی ٹل سکائوٹس لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹل کے ساتھ ملحقہ علاقہ حدمیلہ میں ٹل سکاٹس کے تعاون سے جاری امن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈول راغہ الیون نے حدمیلہ کلب کو 16 رنز سے شکست دے کر جیت لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور کے لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر تھے اس موقع پر میجرفیصل محمود،صوبیدار رحمت خان،گل شجان ،مختلف علاقوں کے کھلاڑی سمیت عمائدین علاقہ کثیرتعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک بڑے اجتماع سے کرنل عدنان بن طاہر نے کہا کہ قبائل نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک خداداد کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب حالات کافی بہتر ہے ہمارامقصد پھلتاپھولتا پاکستان ہے جبکہ ان پہاڑوں کے دامن میں ٹورنامنٹ کا انعقاد نئی نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف کرنا ہے۔اس موقع پر قبائلی رہنماں نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹل سکاٹس نے اس خطے میں امن کی فضا قائم رکھنے میں بنیادی کردار اداکیا۔ٹورنامنٹ میں گلی شنگ،ڈول راغہ،حدمیلہ اور سنگڑوبہ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔فائنل تقریب کے آخر میں لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر نے ونر اور رنرٹیموں کو ٹرافی اور نقدانعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :