واشنگٹن اشتعال انگیز بیانات سے اجتناب برتے،امن مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، شمالی کوریا کا انتباہ

پیر 7 مئی 2018 21:43

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) شمالی کوریا نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ استعال انگیز بیانات سے اجتناب برتے،امریکا ایسا نہیں کرتا تو امن مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے گذشتہ روز واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگروہ اشتعال انگیز بیانات دینا بند نہیں کریگا تو امن مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وزرات خارجہ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکہ ایسے بیان دیکر دانستہ طور پر شمالی کوریا کو اشتعال دلا رہا ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام مکمل طور پر ترک نہ کیا تو اس پر عائد عالمی پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔