بھارت،ہندوئوں کی مسلم دشمنی کی نئی مثال، مسلمان سے دوستی پر ہندو لڑکی کوماں نے پاگل خانے داخل کرادیا

بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن ہراساں کررہے ہیں، متاثرہ لڑکی کا وڈیو پیغام

پیر مئی 21:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بھارتی ریاست کیرالہ میںہندوئوں کی مسلم دشمنی کی نئی مثال سامنے آگئی، مسلمان سے دوستی پر ہندو لڑکی کوماں نے پاگل خانے داخل کرادیا،بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن ہراساں کررہے ہیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک ہندو لڑکی کا مسلمان سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کی ماں نے انتقامی طور پر لڑکی کو پاگل قرار دیتے ہوئے اسے دماغی امراض کے اسپتال میں بھرتی کرا دیا۔

ضلع ترسور سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ انجلی کی مقامی مسلمان لڑکے سے دوستی تھی۔ جب لڑکی کی ماں کو اس دوستی کا علم ہوا تو اسے کوچی کے اسپتال میں بھرتی کرا دیا۔ لڑکی نے ایک وڈیو جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن اسے ہراساں کررہے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

متعلقہ عنوان :