راہول میرے بڑے بھائی ہیں،شادی کی خبریں محض افواہ اورسیاسی سازش کے سوا کچھ نہیں،رکن اسمبلی ادیتی سنگھ

پیر مئی 21:46

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بریلی کی کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ نے کہا ہے کہ راہول گاندھی سے شادی کی خبریں محض افواہ ہیں،راہول میرے بڑے بھائی ہیں،،شادی کی افواہ سیاسی سازش کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کانگریس صدر راہول گاندھی اور رائے بریلی کی کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ کی تصویروں کی بنیاد پر دونوں کی شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

ادیتی سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اس پر حیران ہوں۔ راہول جی صرف ہماری پارٹی کے صدر ہیں اور میرے بڑے بھائی ہیں۔ میں ا ن کا تہ دل سے احترام کرتی ہوں۔۔شادی کی افواہ سیاسی سازش کے سوا کچھ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

بعض قوتیں سیاسی مفادات کے حصول میں اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں۔ادیتی نے واضح کیا کہ وہ اس قسم کی باتو ںاور افواہوں سے ڈرنے والی نہیں۔

منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔ادیتی سنگھ اسمبلی انتخابات میں 90ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھیں۔ وہ ڈیو ک یونیورسٹی امریکہ سے مینجمنٹ اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہیں۔ادیتی اپنے والد اکھلیش کی جگہ جو رائے بریلی کی اسمبلی سیٹ سے 5مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، سیاسی میدان میں قدم جمانے کیلئے وطن واپس آگئیں۔وہ پرینکا کی قریبی دوست اورکانگریس پارٹی کی سرگرم کارکن اور رکن اسمبلی بھی ہیں۔