بھارت،تجارتی اختلافات پر مکان نذرآتش،بچی ہلاک،9 افراد زخمی

پیر مئی 21:46

ٹانڈہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بھارتی شہرٹانڈا اڑمڑ میں تجارتی اختلافات پر مکان نذرآتش کر دیا جس کے نتیجے میںبچی ہلاک اور9 افراد زخمی ہو گئے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ٹانڈا اڑمڑ کی سنت ایشر سنگھ کالونی میں آتشزدگی سے 5افرادجھلس گئے جبکہ ایک بچی ہلاک ہوگئی۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جوگیندر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔اسے منع کرنے پرطیش میں آگیااور مکان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان آگ کی زد میں اگٓیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ بچی جل کر ہلاک ہوگئی۔دوسری جانب اہل خانہ کے سربراہ کلدیپ سنگھ کے جوگیندرکے ساتھ تجارتی لین میں پیدا ہونیوالے اختلافات کوواقعہ کا محرک سمجھا جارہا ہے۔ پولیس نے جوگیندر کو گرفتار کرکے دونوں پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :