کراچی میں امن کے قیام کیلئے رینجرزاور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،

امن کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں اور امن وامان کی صورتحال کومزید بہتر بنایا جائے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پیر 7 مئی 2018 21:46

کراچی میں امن کے قیام کیلئے رینجرزاور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ..
راولپنڈی/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن کے قیام کیلئے رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروںکی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کواس موقع پر صوبے کے سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں امن دوبارہ بحال کرنے پرسندھ رینجرز اور قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششوں کو سراہا ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ امن کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں اور امن وامان کی صورتحال کومزید بہتر بنایا جائے ۔