سینیٹ نیمقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت و افواج کی معصوم شہریوں پر جاری بربریت کی مذمتی قرار داد متفقہ طور پرمنظور کرلی

عالمی برادری اپنی بے حسی اور خاموشی کو توڑے اور بھارتی افواج کی طرف سے جاری ظلم و بربریت اور مارائے عدالت گمشدگیوں ، قتل عام اور نہتے کشمیریوں پر ہونیوالے مسلسل تشدد کا نوٹس لیں اور اس کا واضح حل نکالیں،قرارداد کا متن

پیر 7 مئی 2018 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارد پاس کرلی جس میں حالیہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور افواج کی طرف سے معصوم شہریوں پر جاری بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اپنی بے حسی اور خاموشی کو توڑے اور بھارتی افواج کی طرف سے جاری ظلم و بربریت اور مارائے عدالت گمشدگیوں ، قتل عام اور نہتے کشمیریوں پر ہونیوالے مسلسل تشدد کا نوٹس لیں اور اس کا واضح حل نکالیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ میں پیش ہونیوالی مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج ظلم و تشدد سے کشمیریوں کے دلوں میں روش تحریک آزادی کی شمع کو نہیں بھجا سکتا ،نہتے کشمیریوں پر ہونیوالے وحشیانہ ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت پاکستان ،منتخب نمائندے اور پاکستان کی عوام مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم و جبر کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں اپنا خصوصی سفیر بھیجا جائے اس پہلی قرارداد پر ہی اس بات کی تاکید کی جائے کے پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی حمائیت کشمیریوں کیساتھ ہے جب تک کہ اقوم متحدہ کی قرارد دادوں کے مطابق انہیں ان کے بنیادی حقوق اور حق خودارادیت نہیں مل جاتے ۔