Live Updates

احسن اقبال پر حملے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے،

وہ بہت بہادر انسان ہیں، ملک کا وزیرداخلہ بھی محفوظ نہیں ، عمران خان پہاڑوں پر جا کر نوازشریف پر جادو کراتے ہیں ، سیاست کو سیاست تک رکھیں آگے نہ بڑھائیں ، سیاست کو دینی رنگ نہ دیا جائے ، ہم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ماننے والے ہیں ، ہمیں کسی دینی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،تمام لوگوں کو میچورٹی کا مظاہرہ کرنا چاہیے وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 21:46

احسن اقبال پر حملے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ،دعا گو ہیں کہ اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عابد شیر علی نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے، وہ بہت بہادر انسان ہیں،ملک کا وزیرداخلہ بھی محفوظ نہیں ، عمران خان پہاڑوں پر جا کر نوازشریف پر جادو کراتے ہیں ، سیاست کو سیاست تک رکھیں آگے نہ بڑھائیں ، سیاست کو دینی رنگ نہ دیا جائے ، ہم سب محب وطن پاکستانی اور سچے مسلمان ہیں ، ہم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ماننے والے ہیں ، ہمیں کسی دینی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،تمام لوگوں کو میچورٹی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پیر کو لاہور کے سروسز ہسپتال میںوزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عابد شیر علی نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے، وہ بہت بہادر انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملہ احسن اقبال پر نہیں پاکستان کی عوام پر ہوا ہے ،سیاست کو سیاست تک رکھیں آگے نہ بڑھائیں ، ملک کا وزیرداخلہ بھی محفوظ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہاڑوں پر جا کر نوازشریف پر جادو کراتے ہیں ، ہم نہ پہلے انتخابات سے بھاگے ہیں نہ اور نہ اب بھاگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف تو گلی گلی کوچہ کوچہ جا رہا ہے ،عمران خان اگر پورے پاکستان سے چند ہزار لوگوں کو مینارپاکستان پر جمع کرتا ہے تو یہ تحریک یا جلسہ نہیں کہلاتا، جلسے تو نوازشریف کر رہے ہیں اور کھلے عام کر رہے ہیں اور بے خوف وخطر کر رہے ہیں ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ سیاست کو دینی رنگ نہ دیا جائے ، ہم سب محب وطن پاکستانی اور سچے مسلمان ہیں ، ہم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ماننے والے ہیں ، ہمیں کسی دینی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ، کون ہمیں اللہ اور اس کے رسولؐ کا نام لینے سے روک سکتا ہے ، ہمیں روکنے والا خاکستر ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ، احسن اقبال پر حملہ لمحہ فکریہ ہے ، ساری دنیا کا میڈیا ہمارا مذاق اڑا رہا ہے ، تمام لوگوں کو میچورٹی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات