شیخوپورہ‘ تیزرفتار ٹرک بے قابوہوکر موٹرسائیکل سوار پر چڑھ گیا‘موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق

پیر 7 مئی 2018 21:48

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) شیخوپورہ میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گیا جس میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق 30 سالہ خلیل اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے شیخوپورہ کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ خان پور نہر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گیا جس خلیل احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :