کوہاٹ سے راولپنڈی جانیوالی ویگن پنڈ سلطان کے قریب حادثے کا شکار ‘تین افراد جاں بحق ‘8زخمی

پیر 7 مئی 2018 21:48

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ویگن ڈرائیور کے ہاتھوں سے بے قابو ہو کر پنڈ سلطانی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں3افراد جان بحق جن میں ایک 4سالہ بچی شامل ہے جبکہ 8افراد زخمی ہو گئے ریسکیو1122 اٹک ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی ویگن نمبرLZJ-1488پنڈ سلطانی کے نزدیک پہنچی تو ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پلٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد وسیم عمر 24سال ، شکیل عمر 48سال ، ملائیکہ نورعمر 4سال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے 7افراد جن میں محمد عدنان ، مظہر امداد ، منظور حسین ، الفت ، تاج محمد ، محمد خالد اور محمد اقبال شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :