تاندلیانوالہ‘ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی شراب اور چرس برآمد الگ الگ مقدمات درج کر لئے

پیر 7 مئی 2018 21:48

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) تھانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی‘ تھانہ ماموں کانجن پولیس نے چکنمبر 554 گ ب محمد محمد حنیف سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا چکنمبر 509 گ ب ملزم ناصر سے 12 لیٹر شراب برآمد کر لی تھانہ باہلک پولیس نے چکنمبر 608 گ ب ملزم محمد نعیم سے 1360 گرام چرس برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ سٹی کی حدود 429 گ ب سے ملزم نورحسن سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید کاروائی شروع کر دی.

متعلقہ عنوان :