دو نہیں ایک پاکستان کا مطلب صرف یہ ہے کہ غریب اور امیر کیلئے ایک جیسا پاکستان ہو‘حسن نواز

پیر مئی 21:48

دو نہیں ایک پاکستان کا مطلب صرف یہ ہے کہ غریب اور امیر کیلئے ایک جیسا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر رائے حسن نواز جنرل سیکرٹری فیض اللہ کموکا ،سیکرٹری اطلاعات و ترجمان رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان کا مطلب صرف یہ ہے کہ غریب اور امیر کیلئے ایک جیسا پاکستان جس میں ہر قانون سب کیلئے یکساں ہو ،صرف سائیکل ،مرغی یا بکری چوری کر نے والوں کو 14-14سال قید کی سزا اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو مراعات، ایسا قانون اور انصاف اب ملک میں نہیں چلے گا ،جس سزا کا حقدار غریب ہوگا امیر کیلئے بھی اسی قسم کی سزا ہوگی اور کسی کو بھی کوئی خصوصی ریلیف حاصل نہیں ہوگا ،،مہنگائی کا موجب بننے والے پابند سلاسل اور ملاوٹیوں کو سزائے موت دینے سے ہی ایک پاکستان بن سکے گا ،یہ ہمارے قائد عمران خان کا خواب ہے جو الحمد للہ شرمندہ تعبیر ہونے جارہاہے ،انہوںنے کہاکہ وہ لوگ جنہوںنے عام آدمی کو تعلیم سے دور اور اداروں کو تباہ کیا وہ سب بے نقاب ہوچکے ہیں اوران کو بے نقاب کر نے کا سہرا صرف عمران خان کے سر آتا ہے ،اگر وہ جہاد نہ کرتے تو یہ لوگ آج بھی آزاد ہوتے اور ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا کر خود چین کی بانسر بجاتے مگر شدید مشکلات کے باوجود عمران خان نے ہمت نہیں ہاری جس کا ثمر آج اللہ تعالیٰ انہیں دے رہاہے جو تمام لٹیرے ایک ایک کرکے اپنے انجام کو پہنچ رہے اور جو باقی بچ گئے ہیں بچیں گے وہ بھی نہیں اور سب کو سلاخوں کے پیچھے جانا ہی پڑے گا ۔