چکوال‘تحریک انصاف کے جنرل کونسلر ملک عامر سہیل ہزاروں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

پیر مئی 21:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پہلوان گروپ کے ہیڈ کوآرٹر چھپڑ بازار چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل کونسلر ملک عامر سہیل نے اپنی تمام برادریوں اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا، اس موقع پر ان کے والد پہلوان گروپ کے سربراہ حاجی ملک محمد گلشیر خان اور ان کے بھائی ملک بابر سہیل بھی موجود تھے، تقریب میں چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد، چوہدری نواز کنگ،کونسلر چوہدری معین اکرم اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی گلشیر خان نے کہا کہ ہم بنیادی طور پر مسلم لیگی ہیں مگر حالات وواقعات کی وجہ سے کچھ لوگوں کے ورغلانے میں آگئے، ملک عامر سہیل نے اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر کو یقین دلایا کہ پہلوان گروپ ماضی کی طرح چوہدری سلطان حیدر اور مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کریگا، ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلوان گروپ اپنے گھر واپس آیا ہے اور میرے مرحوم والد چوہدری لیاقت علی خان اور پہلوان گروپ کی وابستگی کوئی سیاسی نہیں بلکہ ایک خاندانی روایت ہے، انہوںنے کہا کہ میں اپنے والد چوہدری لیاقت علی خان کا مشن پورا کروں گا اور اپنے والد کے تمام دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔