عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یںگے‘ وزیر احمد عمرانی صدر پیپلز پارٹی جعفر آباد

پیر 7 مئی 2018 21:50

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جعفر آباد کے صدر وزیر احمد عمرانی نے کہا ہے کہ سٹی پولیس نے مزدور کے ریلی میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں پر ناجائز ایف آر کرکے اپنی غنڈگردی ظاہر کیا ہے ہم کسی صورت میں سٹی پولیس کومعاف نہیں کر یں گے کیونکہ پولیس نے مزدور کے ساتھ انصافی کرکے ان کے خلاف کیس کرکے ان کوتنگ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کار کنوں نے عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں جب بھی قائد ین نے حکم دیا تو سٹی پولیس کو چھنے کی جگہ نہیں ملے گی ہم ڈی آئی جی نصیرآباداورڈی پی او جعفر آبادسے مطالبہ کیا کہ سٹی پولیس اوستہ محمد کے ایس ایچ او کو فوری طورپر مطل کر کے اوستہ محمد سے تبادلہ کیا جائے ورنہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کی دفاع کے لئے پورے ضلع میں احتجاج کیا جائے گا جس کا ذمہ دار سٹی اوستہ محمد ہو گی ۔