چاغی بازار میں پاک آرمی کے حق میں ریلی نکالی کا انعقاد، بھارت اور منظور پشتین کیخلاف نعرے بازی

پیر 7 مئی 2018 21:50

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) بابائے چاغی پینل اور خان سنجرانی پینل کے کے زیراہتمام چاغی بازار میں پاک آرمی کے حق اور منظور پشتین اور بھارت کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی یہ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوکر چاغی کے مین بازار میں ایک جلوس کی شکل اختیار کی اور ایک جلسہ منعقد ہوا جلسہ سے ملک کریم داد محمد حسنی مولوی ثنااللہ حاجی علی اکبر محمدحسنی حاجی سعیداحمد مینگل شیر خان ساسولی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی بدولت پورے ملک میں امن قائم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں سے اندورنی و بیرونی خطرات ختم ہورہی ہے اور اس کے باوجود بھارت شروع ہی سے ہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور دوسری طرف منظور پشتین بھارت کی پشت پناہی پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ہم چاغی کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہم پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے ینگے اور کسی کواجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے ملک و پاک فوج کے خلاف بات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا اور پاکستان کا نام انشااللہ قیامت تک رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :