اوستہ محمد میں ایری گیشن کے ٹھیکے من پسند افراد کو دئیے جانے کا انکشاف

پیر مئی 21:54

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) اوستہ محمد کے مقامی کے ٹھیکیدار حاکم علی بلیدی علی محمد مستوئی عبد الفتاح حاکم علی جمالی علی حسن ندیم عبد الواحد بوھڑاور کاشف لانگاہ ودیگر نے ہنگامی پر یس کانفر نس کر تے کہاکہ ایکسین ایری گشن نے مرمت کے کاموں کا ٹینڈر کر نا تھا لیکن ایکسین ایری کشن نے مقامی ٹھیکیداروں کو دینے کے بجائے اپنے من پسند لوگوں کو ٹھیکے دینے کی کوشش کر رہا ہے اور ہم تمام ٹھیکداروں نے ایکسین آفس سے ٹینڈر فارم کے حصول کے لئے گئے لیکن انہوں نے ہمیں نہیں دیا اور ہمیں نظر انداز کر نے کی کو شش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مرمت کی کاموں کو اوپن کر کے ٹھیکداروں کو دی جائے تاکہ ٹھیکہ دار آپس میں مل کر بھٹکے اٹھائے لیکن ایری کشن ایکسین نے نہ آفس میں موجود تھے نہ ہمارے ساتھ رابط کیا اس لئے ہم مجبور ہو کر ایکسین ایری کشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ مرمت کے کا موں ٹینڈر منسوخ کرکے دوبار اوپن ٹھیکداروں کے خدشات دور کیا جائے اور ایکسین ایر ی گشن کے خلاف کاروائی کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :