ڈیرہ بگٹی‘ او جی ڈی سی ایل سن کوٹے پر عمل درامد کرکے ہنگامی صورت میں لوگوں کو بھرتی کرے ،ورنہ احتجاج کرینگے ‘عبدالشکور

پیر مئی 21:54

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) یوتھ کونسل ڈیرہ بگٹی کے صدرعبدالشکوربگٹی نے کہاہے کہ اوجی ڈی سی ایل علاقے کے لوگوں سے کئے ہوئے اپنے معاہدوں پرفوری عمل درآمدکرکے سن کوٹہ کوبھرتی کرے ورنہ شدیداحتجاج کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل ضلع ڈیرہ بگٹی میں اپنے کئے ہوئے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے مقامی سن کوٹہ پرمقامی افرادکوبھرتی نہیں کررہاہے اوجی ڈی سی ایل فوری طورپرمعاہدوں پرعمل درآمدکویقینی بناکرسن کوٹہ افرادکوبھرتی کرے ورنہ کمپنی کی ہٹ دھرمی کیخلاف شدیداحتجاج کریں گے ان خیالات کااظہار یوتھ کونسل ڈیرہ بگٹی کے صدرعبدالشکوربگٹی نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ او جی ڈی سی ایل اپنے معاہدے کے مطابق تمام سن کوٹہ ملازمین کو ہنگامی صورت میں بھرتی کرے اور جلد از جلد اس پہ عملدرامد کرے بصورت دیگراوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے اس موقع پران کیہمراہ یوتھ کونسل کیتمام عہدیداران نائب صدر اعظم بگٹی جنرل سیکٹری اللہ بخش پریس سیکٹری صفدر علی اور آفس سیکرٹری محمد شہریار بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :