قلات‘ قبائلی سیاسی وسماجی شخصیات کا آنیوالے الیکشن میں پرنس عرفان کریم کی حمایت کا اعلان

پیر 7 مئی 2018 21:54

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) قلات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی و سیاسی وسماجی شخصیات نے آنے والے الیکشن میں پرنس عرفان کریم کے حمایت کااعلان کردیا،حمایت کرنے والوں میں مولانایونس لہڑی مولاناانس کونسلر فریدشاہوانی آغاایوب خان احمدزئی میرظفرنیچاری میرعبدالرسول لہڑی سردارزادہ میرجہانزیب جتک محمدعارف مغل محمداکبربنگلزئی کامریڈعبدالرحمن سیدظہورشاہ عبدالعلیم نیچاری سیف اللہ زھری ابرایم زھری فاروق مینگل میرمحمدحسین میروانی عبدالغنی میرعبدالرشیدعمرانی میرمحمداسحاق میروانی عبدالرحمن گے ڈی ملااللہ بخش عبدالرزاق محمد دین منظوراحمد ودیگرنے پرنس عرفان کریم کا الیکشن میں حمایت کااعلان کردیا۔

پیر کو انہوں نے کہاکہ پرنس عرفان کریم اور ان کے خاندان نے قلات کے عوام کی بھرپورخدمت کی ہیں ،سابق دور اقتدارمیں پرنس عرفان کریم نے قلات سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کا موں کی بنیادرکھ دی تھی اور قلات میں پچاس بیڈہسپتال ،دوسو سے زائدٹرانسفرمر، مختلف دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی، قلات میں کروڑوں روپیہ سے سیوریج سسٹم ،قلات میں آئی ٹی سینٹرکا قیام، بی ایچ یوز کا قیام، قلات کے صحافیوں کے لیے پریس کلب بلڈنگ تعمیر ،92 واٹرسپلائی سکیموںکی فراہمی، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں غریب یتیموں کو بے نظیرکارڈکی فراہمی سمیت دیگرکام نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہزادہ آغا عرفان کریم نے حمایت کرنے والوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عوام نے مجھ پرجس اعتمادکا آظہارکیاہیں اسے کبھی فراموش نہں کرینگے ۔ہم نے پہلے بھی اپنے عوام کی دوراقتدارمیں خدمت کی ہیں۔ ہم جھکنے اور بکھنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ ہماری سیاست کا مقصد پرامن اور خوشحال بلوچستان ہیں ۔عوام کو بنیادی سہولیات صحت ،تعلیم ،پانی اور روزگارکی فراہمی ہماری ترجیات میں شامل ہیں۔ اللہ نے چاہا اورعوام نے موقع دیا تو اپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے بلکہ عوام کی آوازکو اسمبلی میں بلندکرکے حکمرانوں تک پہنچاکر حقوق حاصل کرینگے۔