Live Updates

سندھ کے بعد پنجاب کے سرکاری اسکولوں کیلئے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

گرمی کی شدت میں اضافے اور ماہ صیام کے آنے کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، گرمی کی تعطیلات 8 جون سے 10 اگست تک ہوں گی

پیر 7 مئی 2018 21:54

سندھ کے بعد پنجاب کے سرکاری اسکولوں کیلئے بھی موسم گرما کی تعطیلات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سندھ کے بعد پنجاب کے سرکاری اسکولوں کیلئے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے عروج پر پہنچنے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

  گرمی کی شدت میں اضافے اور ماہ صیام کے آنے کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی تعطیلات 8 جون سے 10 اگست تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سندھ حکومت نے گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں کیلئے قبل از وقت گرمی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ سندھ حکومت کے اعلان کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات