کوئٹہ ‘ دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دینے والی فوج عوام کے دلوں میں بستی ہے‘الحاج مفتی محمد حیات القادری

پیر مئی 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دینے والی فوج عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن پر نااہل ہونے سے کوئی سیاسی شہید نہیں بنتا ۔قومی خزانہ لوٹنے والا کرپٹ مافیا مظلومیت کا ڈرامہ کر کے قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتا ۔ملکی دولت لوٹ کر پانچ براعظموں میں جائیدادیں بنانے والا مظلوم نہیں ظالم ہے۔ امریکہ بھارت اور اسرائیل پاک فوج کو متنازعہ بنا کر کمزور کرنا چاہتے ہیں اس لئے فوج کی کردار کشی کرنا بھارت اور امریکہ کی حمایت ہے ۔