فرقہ وارانہ بنیادوں پر عوام کرنیوالے اقتدار کیلئے ایم ایم اے بناکر قوم کو دھوکہ دینے کے لیے میدان میں اترے ہیں، میر ضیا لانگو

پیر 7 مئی 2018 21:59

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) صوبائی مشیر خوراک میر ضیا لانگو نے کہا کہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر عوام کو دست گریبان کرنے کیلئے ایک دوسرے کے خلاف فتوے دینے والے آج اقتدار کے حصول کے لیے ایم ایم اے بناکر عوام کو دھوکہ دینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ پیر کو شمولیتی جلسہ سے مشیر حاجی یوسف لانگو ،محمد نور فاروقی،سید کریم شاہ،قاری ہاشم ودیگر نے جمعیت علما اسلام سے مستعفی ہونے والے سینکڑوں لوگوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہاکہ 30 سالوں سے اقتدار پر قابض ملاں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کو سبز باغ دکھاکر قرآن پاک اور اسلام کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار اور اعلی عہدوں پر پہنچ کر عوام کو بھول گئے، مسترد شدہ سیاست دان اپنی شکست کو دیکھ کر عوام کو دھوکہ دینے اور اقتدار کے حصول کے لیے ایم ایم اے کی شکل میں پھر متحد ہوگئے ہیں مگر قلات کے عوام اس کو کبھی سپوٹ نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

سینکڑوں لوگوں نے جمعیت سے مستعفی ہوکر یہ پیغام دیا ہیں کے یہ لوگ اب عوام کو مہذہب کے نام پر مزید دھوکہ نہیں دے سکتے ۔مختصر مدت میں ڈھائی سالہ اقتدار میں میر خالد لانگو نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر ملاں کے 30 سالہ اقتدار کے ریکارڈ تھوڑ دیئے اب عوام ترقی چاہتے ہیں ترقی کا سفر اب رکھنے والا نہیں عوام ترقی اور خوشحالی کے لیے میر خالد لانگو کا ہاتھ مضبوط کرکے آنے والے الیکشن میں میر خالد کو کامیاب بنائیں۔تیس سالوں سے اقتدار کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیں۔