شہبازشریف سندھ کے ایک روزہ دورے پر(کل) ہالہ کے قریب بھانوٹ شہر پہنچیں گے

پیر 7 مئی 2018 21:59

شہبازشریف سندھ کے ایک روزہ دورے پر(کل) ہالہ کے قریب بھانوٹ شہر پہنچیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے صدراوروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف سندھ کے ایک روزہ دورے پرکل(منگل)ہالہ کے قریب بھانوٹ شہر پہنچیں گے، جہاں وہ ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے ۔ اس ضمن میںمسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے بتایاکہ شہبازشریف ہرہفتے سندھ کے ایک ضلع کا دورہ کریں گے اور انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ سے کلین سوئپ کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ(ں)کے صدرمیاں شہبازشریف سندھ کے صدرشاہ محمد شاہ کی دعوت پرآج شام بھانوٹ ہالہ میں مسلم لیگ(ن) سندھ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے اورمسلم لیگی عمائدین سے ملاقات کریں گے وزیراعلی پنجاب کی آمد سے قبل بھانوٹ شہرکوخیرمقدمی بینرسے سجا دیا گیا ہے جبکہ ورکرزکنونشن کے لیے 4ایکڑپرپنڈال تیارکرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میاں شہبازشریف اس موقع پرسندھ میں پارٹی کوفعال کرنے کے لیے اہم اعلانات کریں گے کنونشن میں سندھ بھرسے لیگی ورکرز کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے مسلم لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی کے مطابق میاں شہبازشریف آئندہ ہفتے میرپورخاص کا دورہ کریں گے اوراب وہ ہرہفتے سندھ کے ایک ضلع کا دورہ کیا کریں گے ۔

کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ میاں شہبازشریف کی سندھ آمد کا مقصد آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سندھ سے کلین سوئپ کے خواب کوچکنا چورکرنا ہے سندھ میں پی پی مخالف پارٹیاں زرداری کوٹف ٹائم دیں گی ۔ بھانوٹ شہرمیں میں شہبازشریف کی آمد اور ورکرز کنونشن کے لیے انتظامات کی نگرانی شاہ زمان شاہ ، چوہدری طارق ، کھیل داس کوہستانی اورخالد شیخ کررہے ہیں۔