تفرقات اور نفرت کی سیاست نے اس ملک کا بیٹرا غڑق کر دیاہے، مصطفی کمال

آئندہ الیکشن ان منافقوں کی سیاسی قبر ثابت ہوگا آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی، چیئرمین پی ایس پی

پیر 7 مئی 2018 21:59

تفرقات اور نفرت کی سیاست نے اس ملک کا بیٹرا غڑق کر دیاہے، مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ تفرقات اور نفرت کی سیاست نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا جس کی وجہ سے ملک آگے بڑھنے کی بجائیاور پیچھے دھکیل دیا گیا پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو دلوں کو جوڑ نے کا کام کررہی ہے ہم نفرتوں کی سیاست نہیں بلکہ محبتوں کی سیاست کررہے ہیں، میں مہاجروں کی کھوئی ہوئی شناخت واپس دلوانے کے لیئے جدوجہد کر رہا ہوں میں اس شہر کے لیئے پانی مانگ رہا ہوں جو کہ اس شہر میں بسنے والے تمام لوگوں کے نلکوں میں بلا تفریق رنگ و نسل آئے گا انہوں نے کہا آج پی ایس پی کے پلیٹ فارم پر کراچی میں بسنے والی تمام قومیتیں اکھٹی ہوگئی ہیں اب کوئی ان کو آپس میں لڑا کر اپنی سیاست کی دکان نہیں چمکا سکتا آئندہ الیکشن ان منافقوں کی سیاسی قبر ثابت ہوگا اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی اور یہاں کے بسنے والوں کی بلا رنگ و نسل کی تفریق کے خدمت کرے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے لنڈی کوتل چورنگی پر اکا خیل برادری اور اہل علاقہ سے ملاقات کے بعد خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں مہاجر ہوں اور مجھے مہاجر ہونے ہر فخر ہے آج جو مہاجر کارڈ کھیل رہے ہیں وہ اس وقت کہاں تھے جب مہاجر اپنے بچوں کی پیاس بجھانے کے لیئے مہنگا پانی خرید رہا تھا یہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب مہاجروں کے گھروں کے باہر کچرے کے ڈھیر لگے تھے انہوں نے کہا کہ یہ مہاجر کارڈ کھیلنے والے اس وقت اس شخص کے دست بازو بنے ہوئے تھے جب اس نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا، مہاجر بانیانان پاکستان کی اولادیں ہیں جو نہ اس وطن سے غداری کریں گے اور نہ کرنے والے کو برداشت کریں گے انہوں نے کہا کہ تیس سالوں سے مہاجروں کو مہاجروں کے نام پر بیچا جارہا ہے اس شہر کا میئر بے غیرت ہے جو دس ارب کا حساب نہیں دے سکتا صرف میں نہی فاروق ستار نے بھی کہا ہے انہوں نے کہا کہ جب اس شہر کے لوگ بارشوں میں دربدر تھے تو اس شہر کا میئر بیرون ملک رنگ رلیاں منا رہا تھا یہ میئر کوکین پیتا بھی ہے اور بیچتا بھی ہے وہ دن دور نہیں جب کراچی کے عوام اس میئر کا گریبان پکڑ کر حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ مہاجروں یہ تمہیں جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگا کر دوبارہ فروخت کرنا چا رہے ہیں جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگانے والوں مہاجر جاگ رہا ہے یہی نعرہ لگا کر تمہارے قائد نے تین نسلیں برباد کردی ہیں اب تم بھی ان کو برباد کرنا چاہتے ہو انہوں نے کہا عامر خان مہاجر شہیدوں کا قاتل ہے یہ میں نہیں فاروق ستار بولتا ہے انہوں نے کہا کہ اکا خیل برادری کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے آج یہاں مدعو کیا میں اکا خیل برادری کو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔