مختلف مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماء اور مشائخ کے وفد کی مصطفی کمال سے ملاقات

اسلام سلامتی، امن و آشتگی کا مذہب ہے اور ایک دوسرے کے عقائد و مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے ، چیئرمین پی ایس پی

پیر مئی 21:59

مختلف مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماء اور مشائخ کے وفد کی مصطفی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) مختلف مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماء اور مشائخ کے وفد کی پی ایس پی کے مرکز ی دفتر پاکستان ہاوس میں پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال سیملاقات،ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد میں علامہ عبدالخالق فریدی, شہزاد احمد سلفی مولانا عبداللہ عباسی مولانا مرتضیٰ رحمانی حاجی سلیم سعید محمد آصف سلفی ناظم شعبان غربانی اہل حدیث صدر خدمت اُمّت فاؤنڈیشن صدر اسلامی یکجہتی کونسل سندھ رہنما مرکزی جمیعت اہل حدیث نائب صدر پاک سعودی عرب کونسل وائس چیئرمین خدمت اُمّت فاؤنڈیشن شامل تھے اس موقع پر علماء کرام نے کراچی میں مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے پی ایس پی کی خدمات کو سراہا اور پی ایس پی کی جانب سے قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی اتحادبین المسلمین پریقین رکھتی ہے اور مذہبی رواداری،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ، بھائی چارگی اورامن وامان کے قیام کیلئے تمام مذاہب ومسالک کے عوام کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی، امن و آشتگی کا مذہب ہے اور ایک دوسرے کے عقائد و مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے۔علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن عیسی نگری سے مختلف جماعتوں سے آنے والے کارکنان اور ایم کیو ایم کے کونسلرشمشاد نے پاکستان ہاؤس میں مصطفی کمال سے ملاقات کی اور پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی میں جوق در جوق لوگوں کا شامل ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پی ایس پی تمام مظلوموں اور محکوموں کے غصب شدہ حقوق کے لیے جدوجہد کررہی وہ دن دور نہیں جب اس ملک کے غریب متوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی اس موقع پر سرجانی ٹاؤن کے صدر ندیم شا? جنرل سیکیٹری ارشد میواتی اور ٹاؤن ممبر رضا حیدر بھی موجود تھے۔