Live Updates

پارٹی کی تنظیم نو کیلئے پارٹی کو تحصیل ،ضلع اور ڈویژن کی سطح پر فعال بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا ، عبدالقادر بلوچ

محمد نواز شریف اورشہباز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا،صوبائی قائمقام صدر اور وفاقی وزیر جنرل (ر)کا اجلاس سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس پیر کے روز پارٹی کے صوبائی قائمقام صدر اورسابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی قائمقام جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر ،صوبائی سینئر نائب صدور جمال شاہ کاکڑ ،امیر افضل مندوخیل ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یونس بلوچ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرید افغان نے شرکت کی ،اجلاس میں بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو سمیت متعدد اہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس میں 12مئی بروز ہفتہ پارٹی کے صوبائی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،اجلاس میں پارٹی کی صوبائی سیکرٹریٹ کی جلد افتتاح کا بھی فیصلہ کیا گیا اور پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ بھی ہوا ،اس سلسلے میں صوبائی کونسل کے اراکین کو بذریعہ ٹیلی فون مطلع کرنے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ،ان تمام فیصلوں کی منظوری صوبائی مجلس عاملہ سے لئے جانے کے بعد اس پر عملدرآمد کا فیصلہ ہوا ،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم نو کیلئے پارٹی کو تحصیل ،ضلع اور ڈویژن کی سطح پر فعال بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا اور قائد میاں محمد نواز شریف اورپارٹی کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا ،اس موقع پر سیدال خان ناصر نے کہاکہ پارٹی صوبے بھر میں بہت جلد اپنی انتخابی مہم میں ووٹ کو عزت دو کے سلوگن کیساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی ،اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ ہم کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،پورے صوبے سمیت کوئٹہ شہر کی 9صوبائی اور 3قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ،اس موقع پر امیر افضل مندوخیل نے کہاکہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اتریں گے ،تمام ترمیگا پراجیکٹس ہماری پارٹی کی ویژن کے مطابق صوبے میں چل رہے ہیں ،اس موقع پر یونس بلوچ نے کہاکہ سی پیک کچی کینال جیسے میگا پراجیکٹس سے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی اور ایک زرعی انقلاب بالخصوص صوبے میں بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی ،اس موقع پر فرید افغان نے کہاکہ ہم خاران میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ اور مارواڑ اور سنجدی میں کان کنوں کی شہادت پر ہمیں تشویش ہے اور حکومت ان واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کریں ،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملہ ایک بزدلانہ اقدام ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ،بیان میں مزید کہاگیا کہ مسلم لیگی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے اور انکو لیکر اگے چلیں گے ،پارٹی کو گراس روٹ لیول پر فعال بنانے کیلئے سینئر کارکنوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں گے ،اجلاس میں مرکزکی جانب سے صوبائی کونسل میں مرکزی سینئر نائب صدور سابق وزیراعلی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو بحیثیت مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا جائیگا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات