کوہاٹ اور دیر بالا میں دو ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوگئے

پیر مئی 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کوہاٹ اور دیر بالا میں دو ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوگئے۔ زخمی قریبی اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سے پنڈی جانے والی مسافر کوچ پنڈ سلطانی کے مقام پرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دیر بالا میں بھی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :