عدالتی احکامات کے مطابق فیسوں اور دیگر اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کاآغاز

پیر مئی 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) عدالتی احکامات کے مطابق فیسوں اور دیگر اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کاآغازکردیا گیا۔ پرائیویٹ اسکولز ریگولیرٹی اتھارٹی نے پشاور میں بائیس اسکولوں کے اکائونٹ سیل کرنے کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ،پرائیویٹ اسکول ریگولیرٹی اتھارٹی کے پی نے پشاورسمیت دیگر اضلاع کے بائیس اسکولوں کے اکائونٹ سیل کرنے کی درخواست کردی ،پرائیویٹ ریگولیرٹی اتھارٹی کی جانب سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نجی بینکوں میں قائم کائونٹس کو سیل کروائے،اکائونٹس سیل کرانے کی درخواست میں بڑے بڑے تعلیمی اداروں کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :