خیبر پختونخواکےنجی تعلیمی اداروں کےاکاؤنٹس منجمدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا

قواعد کی پابندی نہ کرنے پر اسٹیٹ بینک کےچیف منیجرکوپرائیویٹ اسکولزکی فہرست بھیج دی گئی

پیر 7 مئی 2018 20:10

خیبر پختونخواکےنجی تعلیمی اداروں کےاکاؤنٹس منجمدکرنےکافیصلہ کر لیا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مئی 2018ء ) :خیبر پختونخواکےنجی تعلیمی اداروں کےاکاؤنٹس منجمدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔خیبرپختونخواہ کے نجی سکولوں پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ قواعد کی پابندی نہیں کر رہے۔ اسٹیٹ بینک کےچیف منیجرکوپرائیویٹ اسکولزکی فہرست بھیج دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی رہاست کی ذمہ داری ہے ۔

اس حوالے سے یہ بات ریاست پر عائد ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔آئین پاکستان کے مطابق وہ بنیادی چیزیں جن کی مفت فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ان میں سے ایک تعلیم بھی ہے۔تاہم اگر باریکی سے اس معاملے کو دیکھا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں حکومت اس حوالے سے مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حکومتی غفلت ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے کروڑوں بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔جب حکومت اپنی غفلت کے سبب اپنے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہی ہے تو نجی شعبے نے اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔اس وقت ملک کے طول و عرض میں لاکھوں نجی سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز کام کر رہے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں نجی اداروں کا ہونا ایک طرف خوش آئند ہے تو دوسری جانب اس وجہ سے شدید مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

ہمارے نجی شعبے نے تعلیم کو بھی مقدس فریضہ سمجھنے کی بجائے خالص کاروبار سمجھ لیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز کی من مانیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت نے نجی سکولوں کی اس من مانیوں اور خود سریوں کو لگام دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔حکومتی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخواکےنجی تعلیمی اداروں کےاکاؤنٹس منجمدکرنےکافیصلہ کر لیا ۔اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کےچیف منیجرکوپرائیویٹ اسکولزکی فہرست بھیج دی گئی۔دستاویزات کے مطابق نجی اسکولزریگولیٹری اتھارٹی کےقواعد کی پابندی نہیں کررہے تھے جس کے بعد قواعدکی خلاف ورزی پراکاؤنٹس منجمدکرنےکافیصلہ گزشتہ سال پشاورہائیکورٹ نےکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :