وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے تحلیل ہوگیا

پیر 7 مئی 2018 22:37

وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے تحلیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوموار کے روز جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا تھا جبکہ اسی روز جسٹس اعجاز افضل خان آج ریٹائر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بنچ تحلیل ہوگیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اب طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔