Live Updates

ججز کے فیصلے کے تالے کی چابی عوام کے ہاتھ میں ہے،نوازشریف

عوام ووٹ دیں گے توآئندہ پارلیمنٹ میں یہ فیصلہ ختم کر دیا جائے گا،بزدل عمران خان! اوپروالوں کے آگے کیوں جھکتے ہو؟عمران خان گیدڑشیروں کا مقابلہ نہیں کرتے،ہمارا مقابلہ اوپر والوں سے ہے،ووٹ کی عزت صرف کرنی نہیں کروانی بھی ہے،عمران خان کہتا تھا زرداری سے ہاتھ بھی نہیں ملاسکتااب تودل بھی ملا رہے ہو۔جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 مئی 2018 20:21

ججز کے فیصلے کے تالے کی چابی عوام کے ہاتھ میں ہے،نوازشریف
جہلم(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بزدل عمران خان !اوپروالوں کے آگے کیوں جھکتے ہو؟قوم چور دروازے سے تمہاری انٹری روکے گی،گیدڑ شیروں کا مقابلہ نہیں کرتے الزام لگاکربھاگتے ہیں،ووٹ کی عزت صرف کرنی نہیں کروانی بھی ہے،خلوص نیت سے خدمت کرنے والا وزیراعظم ٹھہر نہیں سکا،عمران خان کہتا تھا زرداری سے ہاتھ بھی نہیں ملاسکتااب تودل بھی ملا رہے ہو،پشاور کاحال ٹوٹے پھوٹے کراچی جیسا ہے۔

انہوں نے آج جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے کہاکہ جب اسلام آباد سے لاہور کیلئے جی ٹی روڈ پرآیا توجہلم نے والہانہ استقبال کیا۔میں جہلم کی محبت کوبھول نہیں سکتا۔مجھے یاد ہے 1992ء میں بھی یہاں آیا تھا اور مجھے اس وقت بھی محبت دی گئی۔

(جاری ہے)

میں عوام کی خدمت خلوص نیت سے کررہاتھا ۔لیکن خلوص نیت سے خدمت کرنے والا وزیراعظم ٹھہر نہیں سکا۔

مکھن میں بال کی طرح نکال کرباہر پھینک دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا، دفاع کومضبوط کیا، دہشتگردی کوختم کیا، کراچی کا امن بحال کیا۔لوگ خوش حال ہورہے تھے، لوگوں کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلنا شروع ہوگئے تھے۔ لیکن مجھے باہر نکال دیا گیا۔وہ بھی اس بناء پرکہ تم نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اقامہ پرنوازشریف کوفارغ کردیا گیا۔

نوازشریف نے عوام کی خدمت کی کیا نوازشریف کو عوامی خدمت کا یہ صلہ دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہاکہ آج نیب میں 62ویں پیشی تھی۔ 62ویں پیشی بھگت کرآرہا ہوں۔ قصور یہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ انہوں نے نوازشریف پرکسی قسم کی لوٹ مار اور کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ لوٹ مار کرنے والوں پر20سال کے مقدمے درج کیے لیکن پیشیاں ایک یا دوبھی نہیں ہیں۔

سب کچھ نوازشریف کیلئے ہے۔نوازشریف کا مقدمہ دن رات چلتا ہے۔سر توڑ کوشش ہورہی ہے کہ نوازشریف کوجیل بھجوادیا جائے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے جہلم کے عوام دل وجان سے پیار کرتے ہیں نواز شریف بھی عوام پرقربان ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے آپ کی آنکھوں سے پیغام مل رہا تھا کہ ہمارے اگلے سال پچھلے 70سال سے بہتر ہوں گے۔ہم ووٹ کی عزت کریں اور کروائیں گے۔

ووٹ کوپرچی کوپاؤں تلے روندنے والوں کوبتانا چاہتا ہوں کہ اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کاجذبہ بتا رہا ہے کہ پہلے نوازشریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت لاؤ،الزام بھی نہیں ہے، پٹیشنرعمران خان ہے۔عمران خان کے بارے آپ کی کیا رائے ہے مجھے پتا چل رہا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ عمران خان ساتھ بتادو کہ ہمارامقابلہ تم سے نہیں۔ تمام نوازشریف کے شیرو ں کا مقابلہ کروگے؟ کبھی گیڈر بھی شیروں کا مقابلہ کرتے ہو؟ یہ الزام لگاکر بھاگنے والے ہیں۔

ہمیں وزارت عظمیٰ، پارٹی صدارت سے فارغ کردیا۔عمران خان تم روز ایمپائر کی انگلی کی بات کرتے ہو۔جانتے ہو نہ کہ ایمپائر کون ہے؟انہوں نے کہاکہ سراج الحق کوپرویزخٹک نے کہاکہ سینیٹ میں سنجرانی کوووٹ دینا پڑے گا کیونکہ اوپر سے حکم آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام خوددار ہیں یہ بزدل لوگوں کوپسند نہیں کرتے۔عمران خان اور ان کے بندوں نے سینیٹ الیکشن میں تیر کے نشان پرمہر لگائی۔عمران خان کہتا تھا کہ زرداری سے ہاتھ بھی نہیں ملاسکتااب تودل بھی ملا رہے ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات