خدمت خلق کیلئے کام کرنیوالوں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

پیر 7 مئی 2018 22:37

اوکاڑہ۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے بے لوث خدمات سر انجام دینے والے غیر سرکاری ادارے لائق تحسین ہیں، ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خدمت خلق کیلئے کام کرنیوالے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے تاکہ وہ بہتر انداز میں مخلوق خدا کے کام آ سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ خدمت عامہ رجسٹرڈ فری ہسپتال اوکاڑہ کے نو منتخب مجلس عاملہ عہدیداران و رکن اعزاز کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے 1954ء سے قائم فری ہسپتال کیلئے بانی ڈاکٹر محمد سلیم مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ کی بہتری کیلئے جو بھی ممکنہ اقدامات ہوئے کئے جائیں گے، قبل ازیں ڈاکٹر ارشاد احمد نے فری ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے وہاں پر مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات سے متعلق دریافت کیا ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نو منتخب مجلس عاملہ و اراکین سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :