ملتان،ریسکیو1122کاممکنہ سیلاب سے نپٹنے کیلئے عملی مشقوں کااہتمام

پیر 7 مئی 2018 22:37

ملتان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پنجا ب گورنمنٹ کی ہدایت پر ریسکیو1122ملتان نے ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے دریائے چناب پرعملی مشقوں کا اہتمام کیا جس میں پولیس، ٹریفک پولیس محکمہ ہیلتھ ‘ پاپولیشن ویلفیئر‘سوشل ویلفیئر‘مقامی این جی اووز، لائیوسٹاک اور ریسکیو رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔جس میں ان تمام اداروں میں ایمرجنسی سے متعلق پہلے سے طے شدہ زمہ داریوں کے اظہار کے طور پر کیمپ لگائے اور اپنی دورانِ سیلاب ذمہ داریوں کے حوالے سے عملی مظاہرہ کیا۔

عملی مشقوںمیں اے ڈی سی آر کامران خان بطور مہمان خصوصی،اظہر حسین نمائندہ پی۔ڈی۔ایم۔اے نے شرکت کی ۔ انچارج ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر1122ڈاکٹرخالد محمود نے مہمانِ خصوصی کوعملی سیلابی ریسکیو کیمپ کا دورہ کرایا اور انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

اس عملی مشق میں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے فرضی سیلاب زدگان کو بذربعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ اور اگربغیر کشتی کے کسی کو ریسکیو کرنے پڑے تو اس کی تیاری کے اظہار کے لیے ریسکیورزنے تیراکی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔

اسی طرح ڈوبتے ہوئے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔محمد مدثرضیاء کنٹرول روم انچارج ریسکیو1122کی ٹیم نے وہاں پر ایمرجنسی کنٹرول روم بنایا جسکا براہ راست رابطہ ریسکیو1122کے ضلعی کنٹرول روم کے ساتھ رابطہ تھا۔اور اسی طرح Boat Movement مانٹیرنگ کیمپ بھی بنایا گیاجہاں سے ٹریکر کے ذریعے ریسکیو1122کی کشتیوں کو ٹریک کیا جا رہاتھا۔

عملی مشقوں کے بعد مہمان خصوصی نے اداروں کی تیاری کو سراہا اورکارکردگی اور اداروں کی بھرپور شمولیت کی تعریف کی۔دیگرشرکاء میں ایمرجنسی آفیسرزانجینئر احمد کمال، کنٹرول روم انچارج محمد مدثرضیاء‘ ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر محمد امتیاز ڈی۔ڈی ایم۔اے ناصر سلطان’ٹی ایم آئی چوہدی غنیمت علی، اکاوُنٹینٹ نذیر احمدبھٹہ’ ریسکیو1122ملتان کے تمام اسٹشین انچارجز چوک کمہارانوالہ سے محمد امجد ‘ کلمہ چوک سے محمد عثمان ‘ بہاولپوربائی پاس چوک حامد محمو اور انڈسٹریل اسٹیٹ ریسکیو اسٹیشن سے نعیم عمران ارشاد شریک تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرخالد محمود نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوعملی مشقوں کا مقصد تمام اداروںکا آپس میں باہمی رابطہ اور اپنے آلات کی تیاری اور درستگی کی تصدیق شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آنے والے موسم میں سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں ریسکیو 1122کے نوجوان ہر دم تیار ہیں اور متاثرین کی ہر قسم کی مدد ریسکیورکی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :