ملتان، محمد نوازشریف کاجلسہ کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگی خواتین متحرک ہوگئیں

پیر 7 مئی 2018 22:37

ملتان، محمد نوازشریف کاجلسہ کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگی خواتین متحرک ..
ملتان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ملتان میں 11مئی کو مسلم لیگ(ن) کاجلسہ کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ(ن)کی اراکین اسمبلی ،خواتین کونسلرز اور عہدیداران نے حکمت عملی تیارکرلی ہے۔مختلف شہروں سے ن لیگ کی خواتین اپنے علاقے کی خواتین اراکین اسمبلی وکارکنوں سمیت ملتان پہنچیں گی۔مسلم لیگی خواتین کاکہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ مسلم لیگی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی سازش ہے ۔

11مئی کاجلسہ ثابت کرے گا کہ کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔11مئی کے جلسے کو تاریخی جلسہ بنانے کے لیے خواتین متحرک ہیں اور آپس میں رابطے شروع کردیئے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہاکہ ملتان میں 11مئی کو مسلم لیگ(ن)کاجلسہ تاریخی ہوگا اور منفرد بھی جس میں پارٹی قائدین شریک کریںگے اور جلسہ سے خطاب کریں گے، انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ہرمرحلہ بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور ہماری پارٹی ان کی قیادت میں ہی فیصلے کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی خواتین ورکرز متحرک ہوچکی ہیں۔مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین ملتان کی ڈویژن چیف آرگنائزر آپا نسرین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ ملکی ترقی اورعوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی ہے ، محمد نوازشریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ،ان شاء اللہ محمد نوازشریف کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔