معاشرے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تعلیم کوعام کیا جائے،شائستہ بخاری

پیر 7 مئی 2018 22:37

ملتان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وومنز رائٹس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن شائستہ بخاری نے کہا ہے کہ معاشرے سے بدعنوانی اور بدامنی جیسی مہلک بیماریوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ’’تعلیم سے صالح معاشرہ‘‘کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم کابنیادی مقصد ہے کہ تعلیم کے ذریعے صالح معاشرہ وجود میں آ ئے اور برائیوں کا خاتمہ ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ افسوس کہ تعلیم کو بنی نوع انسان کی بھلائی کی بجائے تجارت کاذریعہ سمجھا جانے لگا ہے آگرآج ہم نظام تعلیم کی طرف توجہ دیں تو معاشرے سے جہالت کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر رخسانہ محبوب،ذکیہ نسرین،حناصدیق، شاہینہ طلعت سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :