کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے،زرعی ماہرین

پیر 7 مئی 2018 22:37

ملتان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ زراعت ملتان کے ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے مزید کہا کہ اوسط درجہ کی زمینوں کیلئے سوا بوری ڈی اے پی + تین بوری یوریا + ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا سوا بوری ایم او پی یا پونے تین بوری نائٹروفاس + سوا بوری یوریا + ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ان کے برابر خوراکی اجزا کی حامل دیگر کھادیں استعمال کریں۔

فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں کی تمام مقدار اور نائٹروجن کا 1/3 حصہ بوقت بوائی اور 1/3 حصہ نائٹروجن پہلے پانی کے ساتھ اور باقی ماندہ نائٹروجن دوسرے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کپاس کی حالت کے مطابق یوریا کی مقدار ماہرین کے مشورہ سے بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی بوائی کے وقت فاسفورس اور پوٹاش کا استعمال نہ کرنے کی صورت میں بوائی کے 20 تا 25 دن کے اندر ضرور استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :