ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122کی متعلقہ محکموں کے ہمراہ ہنگامی مشقیں

پیر 7 مئی 2018 22:39

ڈی جی خان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور بہتر حکمت عملی کیلئے ریسکیو 1122کے زیرا نتظام متعلقہ محکموں کی دریائے سندھ میں پری فلڈ ہنگامی مشق کا انعقاد کیاگیا جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کی ․ اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے ․ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ہمہ وقت ان کے تحفظ کیلئے کوشاںہے ․غازیگھاٹ کے مقام پر دریائے سندھ میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے زیر اہتمام پری فلڈ موک ایکسرسائز میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو نکالنے ، قیمتی املاک کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور دیگر ریسکیو کا عملی مظاہرہ کیاگیا․ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ہنگامی مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔