قبائلی علاقوں میں پھل اور سبزیوں کی کاشت کو فروغ دے کرذریعہ معاش بہتر کیاجائے گا،مہرعابد حسین

پیر 7 مئی 2018 22:39

ڈی جی خان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ضلع ڈیر ہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں پھل اور سبزیوں کی کاشت کو فروغ دے کر مکینوں کا ذریعہ معاش بہتر کیاجائے گا․ جدید طریقہ اور پانی و اراضی کے مطابق بروقت کاشت سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہی․ محکمہ زراعت نے قبائلی علاقوں کے بیشتر مقامات پر پھل، سبزیوں اور دیگر فصلوں کے نمائشی پلاٹ قائم کرکے نگرانی شروع کر دی ہے ․ یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہرعابد حسین نے قبائلی علاقوں کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی․ انہوںنے کہاکہ پانی اور زمین کا تجزیہ اور موسمی صورتحال دیکھ کر منتخب علاقوں میں سبز مرچ ، ٹماٹر ، کھجور ، پیاز ، انگور ، دال ماش ، کپاس او ردیگر فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں او رقبائلیوں میں فصلوں کی کاشت کا رحجان بڑھ رہا ہے محکمہ زراعت توسیع سبسڈی پر بیج فراہم کرنے کے ساتھ ہر قسم کی رہنمائی کیلئے موجود ہے ․ انہوںنے دورہ کے دوران کاشتہ فصلوں کا معائنہ کہا اور رہنمائی فراہم کی اس موقع پر زراعت آفیسر شاہق منیر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :