نادہندگی پر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع یونٹس کے خلاف کارروائی

پیر مئی 22:39

ملتان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) مارکیٹ کمیٹی کے واجبات ادا نہ کرنے پر یہاں انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں واقع 10سے زائد یونٹس کو سیل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اسٹنٹ ڈائریکٹر (زرعی مارکیٹنگ)آصف رضا ،تحصیل دار امتیاز وڑائچ اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اظہر کمبوہ کی زیرنگرانی کیے گئے آپریشن میں مارکیٹ کیمٹی فیس ادا نہ کرنے پر دوست سیڈ کارپوریشن ،شیر پنجاب فیڈ ملز،اختر انڈسٹریز،ایس ایس بی رائس ملز کے علاوہ مجموعی طورپر10یونٹس کو سیل کردیاگیا۔کارروائی کے دوران انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع دیگر یونٹس جو زرعی مصنوعات استعمال کرتے ہیں ،کو 10دن کے اندر واجبات ادا کرنے کے نوٹس بھی دیئے گئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :