فاٹا کے نوجوان طالب علموں کا 50 رکنی وفد جمعرات کو فیصل آباد کا دو روزہ دورہ کرے گا

پیر 7 مئی 2018 22:39

فیصل آباد۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی دعوت پر فاٹا کے نوجوان طالب علموں کا 50 رکنی وفد جمعرات 10 مئی کو فیصل آباد کا دو روزہ دورہ کرے گا ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفد کے استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں اور ڈپٹی کمشنر سلمان غنی فاٹا کے نوجوان طالب علموں کے وفد کا خیر مقدم کریں گے ۔

(جاری ہے)

وفد میں شامل نوجوان طالب علموں کو دورہ کے دوران فیصل آباد کے تاریخی و جغرافیائی پہلوئوں اور انتظامی و ترقیاتی امور سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وفد کی دلچسپی کے لئے اقبال سٹیڈیم میں ٹی 10 کرکٹ میچ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے اور وفد کے ارکان اور مقامی طالب علموں کے مابین میچ ہو گا۔

ٹیم کے ارکان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کئے جائیں گے ۔