گورنمنٹ کالج آف سائس میں لیکچرارز کی ٹریننگ کا آغاز

پیر 7 مئی 2018 22:39

فیصل آباد۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف سائس میں لیکچرارز کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 115 لیکچرارز شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ انسٹرکٹر کے نمائندہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود احمد نے تربیتی سیشن کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر کالجز محمد عالم ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری امداد الله ‘ پروفیسر مزمل ‘ محسن حمید ‘ عابدہ شہباز اور دیگر ریسورس پرسن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر لیکچرارز کو تدریسی امداد کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔تربیت حاصل کرنے والے لیکچرارز نے 57 میل اور 58 فی میل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :