الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے دوران مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس (کل) طلب کرلیا

پیر 7 مئی 2018 22:44

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے دوران مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال‘ ضلعی سطح پر ناکافی سہولیات کے حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ ‘ پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور خریداری کے جائزے کے لئے الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں دس بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

اجلاس میں پولنگ عملے کے طور پر تعینات ہونے والے حکام اور افسران کی مکمل فہرست کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کے خصوصی تناظر میں انتخابی مہم سے قبل اور انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔