Live Updates

نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ملک کو لوٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا‘اعجاز چوہدری

(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عام آدمی رل کررہ گیاہے ان کی اولادیں اربوںپتی ، غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں

پیر 7 مئی 2018 22:48

نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ملک کو لوٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ہیںدونوں نے ملک کو لوٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عام آدمی رل کررہ گیاہے ان کی اولادیں اربوںپتی اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

وہ گز شتہ روز مین فیروز پور روڑ پر ایو ب خان میو کے دفتر میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی100سے زائد سیاسی کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ندیم چٹھہ، نائب صدر (ن) لیگ کینٹ ، حاجی شاہد صدر (ن) لیگ ٹریڈونگ فیروز پور روڑ ، علی بھٹی فردوس پارک ، بابرسلمان حید ر ، مشتاق احمد اور رانا نویدصدر یوتھ ونگ نے اپنے ساتھوںسمیت پی ٹی آئی میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ میں پارٹی میں شامل ہو نے والو ں کو خوش آمدید کہتا ہو ںنوجوان پارٹی کاسرمایہ ہیں ، عمران خان ملک کا واحد سیاسی لیڈڑہے جو ملک کو مسائل سے نکا ل سکتا ہے ، انہوںنے کہاکہ کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے ، اقتدارپر قابض افراد نے ملک وقوم کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، قرضوں میں دو سو گنا اضافہ ہو چکاہے قوم کے مال پر پلنے والے نواز شریف اور ان کی حواری اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، شریف خاندان نے سب سے زیادہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے اور سب سے زیادہ قوم کا مال لوٹا ہے، نواز شریف جلد جیل میں ہوں گے اور وہ وقت دور نہیں جب ان کی قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی ، نواز شریف کے کرپشن کیسز کا فیصلہ جلدقوم کے سامنے آنے والا ہے ، جس کے بعد شریف براداران کسی کو منہ دیکھا نے کے قابل نہیں رہیں گے۔

انہوںنے کہاکہیہ کیس نواز شریف کے گلے کا پھندہ ثابت ہو گا ،شریف فیملی سے ملک وقوم کی لو ٹی ہو ئی دولت کی پائی پائی وصو ل کی جا ئے گی ،نواز شریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیںان کی پکڑ یقینی ہے ،(ن) لیگی درباری کیس کی فیصلے سے پہلے ہی حواس باختہ ہو چکے ہیں ِاسے لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں ،ملک سے کرپشن کاخاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، کرپشن کی وجہ سے ملکی بنیادیںکھوکھلی ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر مہر نعیم اللہ تاج، ناصر جٹ ، شہباز رحمانی، عمران ، ضعغم عباس جٹ ، سعید مغل اور پارٹی کارکنا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان،شاہدگیلانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں آئندہ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات