کراچی اسنیکس ایسوسی ایشن کا قیام‘ تسلیم رضا صدر منتخب

ایسوسی ایشن کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے‘ صدر کے ایس اے تسلیم رضا‘میر میک اور قاسم علی شاہ کا خصوصی خطاب

پیر مئی 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کراچی میں اسنیکس بنانے والی کمپنیوں کی ایسوسی وجود میں آگئی، گزشتہ روز کے ایس بی ایل میں منعقدہ پروقارافتتاحی تقریب میں کراچی اسنیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا باقاعد اعلان کیاگیا،اس موقع پر اسنیکس انڈسٹری کے درجنوں سی ای اوز نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ سہیل نے تلاوت جبکہ حافظ بلاول اویسی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

اس موقع پر کراچی اسنیکس ایسوسی کے صدر بلامقابلہ تسلیم رضا، عبدالقدیر نائب صدر، یاسین خان جنرل سیکریٹری، حاجی ہارون ، محمد یاسین جوائنٹ سیکریٹری، محمد سہیل فنانس سیکریٹری اور محمد حنیف سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے، تقریب میں تمام سی ای اوز کا شیلڈز اور سوئینر پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

صدرکراچی اسنیکس ایسوسی ایشن تسلیم رضا نے اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسنیکس انڈسٹری کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں سب سے بڑا خطرہ سی پیک ہے کیونکہ چائنہ جلد اپنی اسنیکس پروڈکٹس ساتھ لے کرآرہاہے اس لئے مقامی اسنیکس انڈسٹری کا بھٹہ بیٹھ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسنیکس انڈسٹری متحد نہ ہوئی اور اپنے کام میں جدت پیدا نہ کی تو چائنہ ہماری اسنیکس انڈسٹری کو بند کروادیگا۔تسلیم رضا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب سے بین الاقوامی انویسٹر میر محمد علی خان میرمیک اور معروف دانشور قاسم علی شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :