کراچی: ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد

پیر 7 مئی 2018 22:50

کراچی: ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سپین میں ہونے والے ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کراچی میں ٹرائلز کا انعقاد، آئندہ ہفتے لاہور کے ویٹرن کھلاڑیوں کو بھی پرکھا جائے گا۔سپین میں ہونے والے ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کے ٹرائلز شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد لاہور میں بھی 40 سال سے بڑے کھلاڑیوں کا امتحان ہوگا۔پی ایچ ایف صدر برگیڈئیر ریٹائرڈ سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد کی خصوصی ہدایت پر اولمپئینز اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ان ایکشن ہوں گے۔چیف سلیکٹر صلاح الدین کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ جولائی میں سپین میں کھیلا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :