کراچی ،12مئی کوحکیم سعیدگرائونڈگلشن اقبال میں پی ٹی آئی کاجلسہ کھٹائی میںپڑگیا

ایک ہی مقام پراورایک ہی دن جلسہ کرنے کے لیے پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف آمنے سامنے آگئیںڈپٹی کمشنرایسٹ نے پیپلزپارٹی کوجلسے کی اجازت دیدی

پیر مئی 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) 12مئی کوحکیم سعیدگرائونڈگلشن اقبال میںہونے والاپی ٹی آئی کاجلسہ کھٹائی میںپڑگیا، ایک ہی مقام پراورایک ہی دن جلسہ کرنے کے لیے پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف آمنے سامنے آگئیںڈپٹی کمشنرایسٹ نے پیپلزپارٹی کوجلسے کی اجازت دیدی ہے،تفصیلات کے مطابق 12مئی کوحکیم سعیدگرائونڈگلشن اقبال میںتحریک انصاف میںجلسہ کرنے کااعلان کررکھاہے ، جبکہ پیپلزپارٹی نے بھی 12مئی کوحکیم سعیدگرائونڈ میںجلسہ کرنے کااعلان کردیاہے ،پیپلزپارٹی نے جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنرایسٹ سے اجازت مانگ لی ہے جس پرڈپٹی کمشنرایسٹ نے پیپلزپارٹی کوجلسے کی اجازت دیدی ہے جلسے کی اجازت پیپلزپارٹی ضلع شرقی کی درخواست پردی گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوںنے انتظامات کے سلسلے میںگرائونڈکادورہ بھی کیاہے ،جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے حکیم سعیدگرائونڈمیںکیمپ لگادیاگیاہے جس کے باعث دونوںجماعتوںمیں تنازع بڑھ گیاہے ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میںتحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرخرم شیرزمان نے کہاہے کہ 12مئی کوہرحال میںحکیم سعیدگرائونڈمیںجلسہ کرینگے پیپلزپارٹی طاقت کے بل بوتے پرسیاسی سرگرمیوںپرقدبن لگاناچاہتی ہے ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدراوررکن سندھ اسمبلی سعیدغنی نے دعوی کیاہے کہ ہم نے ڈپٹی کمشنرایسٹ سے تین مئی کورابطہ کیاتھا۔اورہمیں یہ بتایاگیاکہ 12مئی کوحکیم سعیدگرائونڈمیںکوئی سیاسی سرگرمی شیڈول نہیںہے ۔سیاسی سرگرمی نہ ہونے گی تسلی کرنے کے بعدہم نے 12مئی کوجلسے کے لیے درخواست جمع کرائی ۔#