کوئٹہ ،پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبائی کابینہ کے وفد کا خضدار اور اوتھل یونیورسٹی میں ساتھیوں سے ملاقات

پیر مئی 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبائی کابینہ کا وفد ، خضدار اور اوتھل یونیورسٹی میں ساتھیوں سے ملاقات جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر ملک انعام کاکڑ، ملک سنگین کاکڑ خضدار یونیورسٹی کے صدر سجاد داوڑ جی ایس بسم اللہ خان اوتھل یونیورسٹی کے صدر ابرار داوڑ جی ایس صفدر خان نے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن طلبا کے حقوق کی علمبردار تنظیم ہے اورپورے ملک کے طلبا کی خدمت اور حقوق کے لیے بھرپور کردار اداکررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ہی تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول پر یقین رکھتے ہیں اور طلبا کے حقوق کے لیے ہروقت اور ہر جگہ کوشاں رہتی ہے باچاخان بابا کے پیروکار روز اول سے تعمیراتی سیاست کرتے ہوئے اپنے منزل کی طرف روا دوا ہے آخر میں ملک انعام کاکڑ نے کہاں کہ 13 مئی کے گولڈن جوبلی و حلف برداری پروگرام میں تمام امن پسند طلبا بر پور شرکت کریں۔