پنجگور،طلبہ گزشتہ تین ماہ سے درسی کتابوں سے محروم ،شش ماہی امتحان متاثر ہونے کا خدشہ

پیر 7 مئی 2018 22:52

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کے اپنے ہوم ڈسٹرکٹ گزشتہ تین ماہ سے درسی کتابوں سے محروم ہے ،انکے ہوم دسٹرکٹ پنجگور کے اسکولوں کو کھلنے میں تین ماہ ہوچکے ہیں لیکن تاحال درسی کتاب پورا طلبہ کو نہ مل سکے ایک سیکشن تین ماہی امتحان بھی طلبہ و طالبات کی متاثر ہونے جاری ہے اور شش ماہی امتحان بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اسٹوڈنٹس کا کہناہے کہ یکم مارچ سے اسکول کھلے ہیں ہمیں یکم مارچ سے کتابیں تقسیم نہیں کی گئی اور ایک ہفتے کے بعد ہمیں کتابیں تقسیم تو کی گئی لیکن لیکن پورا سیٹ مکمل نہیں تھا مختلف کلاسوں کے کیمسٹری ،ریاضی ،انگلش کسی جماعت کے مطالعہ پاکستا ن و دیگر شامل تھے وہ نہیں ملے اس سلسلے کے حوالے سے ہم نے کتابوں کی عدم رسائی کے واک کا اہتمام کیا گیا احکام اعلی کوآگاہ کرنے کیلئے ہر طریقہ کار اپنایا لیکن سب بے سود ہوئے ہمیں دلی افسوس ہوتا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کا تعلق پنجگور سے ہے انکے اپنے ہوم ڈسٹرکٹ کے تاحال کتابیں نہیں مل سکے ہیں،اسٹوڈنٹس نے مذید کہاہے کہ صوبائی تعلیم کے اعلی احکام کو چائیے کہ وہ بلوچستان میں کتابوں کی ترسیل کے عمل کو جنوری سے فروری تک مکمل کرئے تاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن انکی ترسیل کے عمل کو یکم فروری سے شروع کرکے انہیں مارچ تک پورا کرئے تاکہ تعلیم معیار میں رکاوٹیں حائل نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :