ایوان بالا اجلاس میں راجہ ظفر الحق نے قواعد معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا

پیر 7 مئی 2018 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ایوان بالا میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے قواعد معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد انہوں نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔ قرارداد میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق نکالا جائے۔ -18/--265