جے آئی ڈی سی کا معاملہ سینٹ میں ہے، میری درخواست ہے معاملے کو سینٹ خزانہ کمیٹی میں بھجوایا جائے ،

وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کا ایوان بالا اجلاس میں اظہار خیال

پیر مئی 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ جے آئی ڈی سی کا معاملہ سینٹ میں ہے۔ سینٹ کی پٹرولیم کمیٹی اس وقت موجود نہیں ہے۔ میری درخواست ہے کہ اس معاملے کو سینٹ کی خزانہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے کیونکہ اس معاملے پر جلد پیش رفت کی ضرورت ہے۔ فنانس کمیٹی بھی اس معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہا کہ پرسوں پٹرولیم کمیٹی بن جائے گی وہ اس معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے۔ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ پہلے بھی سینٹ کی خصوصی کمیٹی اس معاملے پر تشکیل دی گئی تھی۔ اس میں کئی اہم معاملے ہیں جن پر میں چیئرمین کے چیمبر میں روشنی ڈال سکتا ہوں۔ عجلت میں اس معاملے کو خزانہ کمیٹی کو نہ بھجوایا جائے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس معاملے کو پٹرولیم کمیٹی میں ہی زیر غور لایا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :