کے ڈی اے کے جن رہائشی پلاٹوں کی لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے اس کے اضافہ کے لئے ایسے تمام الاٹیز کو ایڈوائزری جاری کی جائے تا، ڈائریکٹر جنرل سمیع الدین صدیقی

پیر مئی 22:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ لانڈھی ، کورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی،، سرجانی ٹائون میں کے ڈی اے کے جن رہائشی پلاٹوں کی لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے اس کے اضافہ کے لئے ایسے تمام الاٹیز کو Advisory جاری کی جائے تاکہ وہ لیز کی تجدید کراسکیں۔ کے ڈی اے اراضی پر قائم نرسریوں کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز جاری کئے جائیں اور ان سے فوری طور پر واجبات وصول کئے جائیں ۔

کے ڈی اے کے واجبات کی وصولی اور دیگر ذرائع آمدنی میں اضافے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود کے ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے محکمہ ریکوری کے دفتری امور کا جائزہ لیا، افسران و عملہ کی موجودگی اور دفتری امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران و ملازمین ادارہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے محکمہ فنانس اینڈ اکائونٹس کے دورہ کے دوران ڈائریکٹر فنانس کو احکامات جاری کئے کہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو یقینی بنانے اور ہنگامی بنیادوں پر ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنرز کی بروقت ادائیگی یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں انہوں نے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں موجود سائلین کے مسائل کے خاتمہ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور ڈائریکٹر لینڈ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے فضیل احمد بخاری، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس شمس صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی، چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، پرائیویٹ سیکریٹری ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :